جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان کے نئے نامزد گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

بلوچستان ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے گورنر سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے گورنر ملک عبدالولی کاکڑ اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔

اس کے علاوہ صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)، سیاسی شخصیات اور عہدیداروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ شیخ جعفر خان مندوخیل بلوچستان کے 24ویں گورنر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 101 (اے) کے تحت سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شہباز شریف متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد

وزیراعظم شہباز شریف کو متفقہ طور پر مسلم لیگ (ن) کا قائم مقام صدر نامزد کر دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ نواز شریف ، شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار اور دیگر نے اجلاس میںشرکت کی۔

شہباز شریف اور احسن اقبال نے قائم مقام صدر کے لیے نواز شریف کا نام تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور دیگر اراکین نے حمایت کی تاہم نواز شریف نے شہباز شریف کو قائم مقام صدر نامزد کر دیا۔

شہباز شریف 28 مئی تک مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر رہیں گے، اس موقع پر جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا، 28 مئی کو ہونے والے اجلاس میں آج کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیلی وزیر کا غزہ پر 6 نکاتی منصوبہ پیش، عمل نہ ہونے پر حکومت چھوڑنے کی دھمکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ صورتحال نیتن یاہو کی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی

اسرائیل کی تین رکنی جنگی کونسل کے رکن بینی گانٹز نے غزہ کی جنگ سے متعلق اپنا 6 نکاتی منصوبہ پیش کردیا اور اس پر عمل کے لیے 8 جون تک کی ڈیڈ لائن بھی دیدی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بینی گینٹز نے دھمکی بھی دی ہے کہ اگر حکومت نے غزہ میں جنگ کے لیے کوئی نیا منصوبہ نہیں اپنایا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ یہ اقدام وزیر اعظم نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی پر انحصار کرنے پر مجبور کر دے گا۔

گزشتہ روز گانٹز کا یہ اعلان سات ماہ سے زیادہ کی جنگ کے بعد اسرائیلی قیادت کے اندر تقسیم کو مزید واضح کر گیا۔

گانٹز نے چھ نکاتی منصوبہ پیش کیا جس میں درجنوں یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی حکمرانی کا خاتمہ، غزہ کی پٹی کو غیر فوجی بنانا، شہری امور کے لیے بین الاقوامی انتظامیہ کا قیام شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسے 8 جون تک منظور نہ کیا گیا تو وہ حکومت سے مستعفی ہو جائیں گے۔ گانٹز ایک سینٹرسٹ سیاست دان اور نیتن یاہو کے دیرینہ سیاسی حریف ہیں۔ وہ جنگ کے ابتدائی دنوں میں جنگی کابینہ میں شامل ہوئے تھے۔

ان کی رخصتی نیتن یاہو کو اپنے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کا اور بھی مقروض کر دے گی جنہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت میں سخت رویہ اختیار کر رکھا ہے۔

نیتن یاہو کے قریبیاتحادیوں کا خیال ہے کہ اسرائیل کو غزہ پر قبضہ کرکے وہاں یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کردینا چاہیے۔ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافاتی علاقوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں اور اس علاقے میں سرنگوں کا پتہ چلایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتہ کو اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے رفاح کے مشرقی مضافات میں اپنی فوج اس لیے بھیج دی ہے کہ وہ سرنگ کو کھولیں، یرغمالیوں کو قتل کریں اور ان کی باقیات کو تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر جانے کے بجائے اپنے فوجیوں کو قتل کرانا پسند کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کی قیادت اپنے فوجیوں کو غزہ کی گلیوں میں بھیج رہی ہے تاکہ وہ تابوتوں میں واپس آ جائیں اس دوران کچھ یرغمالیوں کی باقیات کو تلاش کیا جا سکے جن کو انہیں فوجیوں نے جان بوجھ کر نشانہ بنا کر قتل کیا ہوگا۔

ابو عبیدہ نے جمعہ کو کہا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں نے غزہ کی پٹی میں لڑائی کے تمام محاذوں پر دس دنوں کے اندر 100 مختلف اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حماس کے جنگجو اسرائیل کے ساتھ ایک طویل جنگ کے لیے تیار ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نےنائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ  وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔دونوں وزراء آج خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز مسلسل صورت حال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے جب کہ صورت حال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll