اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ناقابل بیان ظلم ڈھا رہی ہے ،مقبوضہ کشمیر آج دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جموں کشمیر او آئی سی رابطہ گروپ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کی صورت حال دنیا سے اوجھل نہیں ۔ 5اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کے بعد کشمیر تاریکی میں ڈوبا رہا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر نا قابل بیان ظلم ڈھا رہی ہے۔ کشمیریوں کو جسمانی ، نفسیاتی اور سیاسی طور پر کچلنے کی بھارتی مہم جاری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہندوستان خطے کی آبادی کو تبدیل کرکے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کررہا ہے۔ وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی خطاب میں مسئلہ کشمیر پر بات کی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل کیا جائے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو رسائی دے ۔
وزیرخارجہ نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی پر امت مسلمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
خیال رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کیا اور لاک ڈاؤن کے دوران موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی اور پارلیمنٹ سے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرکے کشمیر کو تقسیم کرنے کا فارمولا پیش کیا اور قرار داد اکثریت کی بنیاد پر منظور کرلی گئی۔بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے لیے آرڈیننس پر دستخط کیے تاہم اس کا نفاذ گزشتہ سال ہی اکتوبر میں کردیا گیا۔
آرٹیکل 35 اے
اس خصوصی قانون کے خاتمے کے بعد اب بھارت بھر کے رہائشی مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خرید کر مقبوضہ وادی میں مستقل طور پر رہائش اختیار کر سکیں گے۔کشمیریوں کو خدشہ ہے کہ اب بڑی تعداد میں ہندو مقبوضہ کشمیر کا رخ کریں گے اور یہاں رہائش اختیار کریں گے جس کے نتیجے میں مسلم اکثریتی خطے میں جغرافیائی تبدیلیاں آئیں گی اور مقبوضہ کشمیر ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل ہو جائے گا۔
بھارتی حکومت نے حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور دیگر سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ احتجاج کے خوف سے بھارت نواز سیاسی رہنماؤں اور سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھی نظر بند کردیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیر کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا اور عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے ظلم کی انتہا کردی ہے ۔

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 5 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 5 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- 21 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)


