جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور جنوبی کو ریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط

جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور جنوبی کو ریا کے ترقیاتی تعاون کے معاہدے پر دستخط
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان اور جنوبی کوریا نے اضافہ شدہ ترقیاتی تعاون 2026-2024ء کے لئے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری ساجد منظور اسدی اور کوریا کے درآمدی برآمدی بینک سے تعلق رکھنے والے اقتصادی ترقی میں تعاون کے فنڈ کے ملکی پروگرام مشن کے نمائندے  ڈونہییو کو نے آج(جمعہ) اسلام آباد میں اس یاداشت  پر دستخط کئے۔

اس کے علاوہ جامشورو میں بچوں کے ایک ہسپتال کی تعمیر کے سمجھوتے پر بھی دستخط کئے گئے جس پر چھ کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔

 

تجارت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

2300 روپے اضافے کے بعد سونے کی فو تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار 678 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے کے بعد 2419 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل ہو کر 2439 ڈالر فی اونس ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انٹر بینک میں ڈالر پھرمہنگا

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطا بق آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 9 پیسے اضافہ ہوا جس کے مطابق ایک ڈالر 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری دن میں ڈالر278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 4 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  ڈالر 279 روپے 54 پیسے کا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران کی بھاگ دوڑ کون سنبھالے گا؟

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد اب ملک کے نائب صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث تبریز شہر میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ترجمان اور ایران کے صوبے مشرقی آذر بائیجان کے گورنر رحمت کلمتی کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی سوار تھے۔

اب ایران کے سرکاری میڈیا اور دیگر عرب میڈیا نے بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین عامر عبدالہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کے مطابق ایران کے صدر کے نااہل ہونے، مستعفی ہونے، غیر حاضر ہونے، بیمار ہونے یا انتقال ہونے کی صورت میں نائب صدر صدارتی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اس وقت محمد مخبر ایران کے نائب صدر کی ذمہ داریاں انجام دے ہیں اور آئین کے مطابق اب محمد مخبر ایران کے صدر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll