جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کی خوشخبری دے دی

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ  ساتھ بارشوں کی خوشخبری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قدرتی آفات سے نمٹنےو الے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبہ پنجاب  میں اگلے ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک بارش ہوسکتی ہے۔

11 مئی سےجنوبی پنجاب کےاضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم افصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والےلو سے بچنے کا اہتمام کریں۔اس حوالے سے محکمہ صحت ، آبپاشی ،تعمیرومواصلات،لوکل گورنمنٹ ،لایئواسٹاک ودیگرکو الرٹ جاری کردیا ہے۔

علاقائی

ہیٹ ویو،پنجاب کے اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان

گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیٹ ویو،پنجاب   کے  اسکولوں میں تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان

ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ صوبے میں درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی اسکولز 25 مئی سے 31 مئی تک 7 دن کے لیے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران اسکولوں کو طلباء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ شیڈول کے مطابق امتحانات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 1 جون سے 14 اگست تک سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے، تاہم ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل 7 اضافی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ

پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کا  دو طرفہ تجارت  5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ

پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، ترکیہ اور پاکستان تجارت کی ساخت کو 5 ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ ہم منصب حاقان فدان کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکیہ کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات ہیں، ترکیہ کے وزیر خارجہ کے دورے پر دلی خوشی ہے، پاکستان اور ترکیہ دو ملک اور ایک قوم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے درمیان دو طرفہ اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پاکستان کے وجود میں آنے سے پہلے سے قائم ہیں، پاکستان اورترکیہ کے درمیان دوطرفہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی ہے، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جارہے ہیں، پاکستان اور ترکیہ نے مختلف مواقع پر ایک دوسرے کو سپورٹ کیا ہے۔

بعد ازاں ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال سے ہمیں شدید دکھ ہوا، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں، جب ہم نے حادثے کے بارے میں سنا تو ایرانی حکام سے رابطہ کیا۔

حاقان فدان کا کہنا تھا کہ میری وزیر خارجہ اور میرے بھائی اسحاق ڈار کے ساتھ بہت مثبت ملاقات ہوئی اور مجھے یہاں آنے پر انتہائی خوشی ہے، ہم نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، ہم نے واضح کیا کہ ہم ریجنل اور گلوبل معاملات میں پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن ہمارے لیے انتہائی ضروری ہے، ملاقات میں ہم نے اس حوالے سے بھی گفتگو کی، ہم نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی ہے، غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، ترکیہ اورپاکستان کی غزہ میں جنگی جرائم کے حوالے سے مشترکہ پوزیشن ہے، ہم تمام سفارتی مواصلات کو بروئے کار لاکر اس معاملے کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا میرا یہ پہلا دورہ ہے، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور برادر ملک ہے، پاکستان کا علاقائی و عالمی سطح پر اہم کردار ہے، دوسری جانب پاکستان کا گلوبل سکیورٹی کے لحاظ سے بھی ایک اہم کردار ہے، ہماری نظر میں پاکستان کی اہمیت بہت مختلف ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم ایک دوسرے کو ہر موقع پر سپورٹ کرتے رہیں گے، پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنر ہے، میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ہیلی کا پٹر پوری طرح جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ایرانی میڈیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کا پٹر پوری طرح جل گیا ہے اور اس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پروار کے آدھے گھنٹے بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا دیگر 2 ہیلی کاپٹر سے روبطہ منقطع ہو گیا تھا۔

ایرانی ہلال احمر کے سربراہ نے کہا ہےکہ صدر رئیسی کا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کے بعد زندہ بچے مسافروں کا کوئی نشان نہیں۔

آج صبح حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا تھا جس کے بعد ایرانی صدر اور ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کے بچ جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں تھیں۔

بعدازاں ایرانی میڈیا نے حادثے کا ہیلی کاپٹر میں سوار ابراہیم رئیسی اور ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

ایک اور ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ’صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر حادثے میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، بدقسمتی سے، تمام مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔‘

یران کے صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان سے منسلک ایرانی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرنے بعد واپس تبریز آ رہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان صوبے کے گورنر ملک رحمتی سمیت دیگر اہم حکام سوار تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll