Advertisement

پولیس اہلکاروں کی ٹارکٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مارے گئے

گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر مئی 12 2024، 3:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پولیس اہلکاروں کی ٹارکٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشتگرد مارے گئے

لاہور: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے 2 پسٹل اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کیے، برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

حکام نے بتایا کہ اسلحہ برآمد گی کے دوران ملزم فیضان کے 6 ساتھیوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا، سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ فائرنگ کرنے والے 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، موقع سے 2 کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلر فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، فیضان کے ساتھ ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Advertisement