مصر میں ہلال احمر کے ذرائع نے بتایا کہ ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے


مصر نے غزہ کی پٹی میں خراب حالات کی ذمہ داری اسرائیلی حملوں پر ڈالتے ہوئے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کی ترسیل کے لیے اس کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر نے غزہ کی پٹی میں حالات کی خرا بی کا ذمہ دار اسرائیلی حملے کو قرار دیتے ہوئے رفح کراسنگ کے ذریعے امداد کے داخلے بارے اس کے ساتھ تعاون سے انکار کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں نے کہا کہ جنوبی غزہ میں دو کراسنگ رفح اور اسرائیل کے زیر کنٹرول کریم شالوم کے بند ہونے سے انکلیو کو بیرونی امداد سے تقریباً کاٹ دیا گیا تھا اور اندر بہت کم دکانیں دستیاب تھیں۔
مصر میں ہلال احمر کے ذرائع نے بتایا کہ ترسیل مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔
اس سے قبل غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ مصری حکام نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو اسرائیل کو رفح آپریشن روکنے کی ضرورت سے آگاہ کیا ہے تاکہ امن معاہدہ منسوخ نہ کیا جائے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کہا گیا کہ مصری حکام نے حال ہی میں مصر کا دورہ کرنے والے امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کو اسرائیل پر شدید دباؤ ڈالنے اور اسے رفح میں اپنا آپریشن ختم کرنے اور سنجیدگی سے مذاکرات کی طرف واپس آنے پر مجبور کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا اور ایسا نہ ہونے پر اسرائیل کے ساتھ مصر کے امن معاہدے کو منسوخ ہوجانے کے امکان کا بھی بتایا۔
رپورٹ میں یہ بھی اطلاع دی ہے کہ غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ مصر امدادی ٹرک ڈرائیوروں سے رفح کراسنگ کے اپنی سائیڈ کے علاقے کو خالی کرنے کے لیے کہہ رہا اور سکیورٹی صورتحال کے خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر اپنی سائیڈ پر حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 7 مئی کو اسرائیلی فورسز نے رفح میں مرکزی سرحدی گزرگاہ پر قبضہ کر لیا اور محصور علاقے میں امداد کے لیے ایک اہم راستہ بند کر دیا۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 21 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 20 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 17 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago








