مریم نواز نے خیبر پختونخوا کے ایک اور منصوبے کی کامیابی سے کاپی کرلی، بیرسٹر سیف
عوامی مفاد کے لیے راج کماری خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں، مشیر اطلاعات کے پی


خیبر پختوںخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کاپی کیٹ مریم نواز نے خیبر پختونخوا صوبے کے ایک اور منصوبے کی کامیابی سے کاپی کرلی۔ عوامی مفاد کے لیے راج کماری خیبر پختونخوا کی طرح صحت کارڈ بھی کاپی کرکے دکھائیں۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کاپی کیٹ نے حاملہ خواتین کو اسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس سروس شروع کی، یہ سروس گزشتہ کئی سالوں سے خیبر پختون خوا میں کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کو یہ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں، جس کے دورس نتائج سامنے آرہے ہیں، ڈیلیوری کے اسپیشل کٹ سے لیس ایمبولینس پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھا رہی ہے، صرف ایک کال پر حاملہ خواتین کو منٹوں میں اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختون خوا کے طرز عمل پر چل کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے، اس نیک مقصد کے لئے ہماری حکومت کنسلٹنسی سمیت دیگر تعاون کے لئے تیار ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز ہر منصوبہ ٹک ٹاک پر فالورز بڑھانے کو مدنظر رکھ کر شروع کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج تک کوئی ڈھنگ کا منصوبہ شروع نہیں کیا، ہر منصوبہ ٹک ٹاک ویڈیو کی طرح چند دن ہی چلتا ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 4 hours ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 7 hours ago

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 7 hours ago

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- 2 hours ago

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 7 hours ago

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 7 hours ago

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 4 hours ago

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 5 hours ago

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 6 hours ago

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- 2 hours ago

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 hours ago

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- 3 hours ago










