جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب حکومت کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب

بائی ایسوسی ایشن 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے پر رضامند

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب حکومت کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب، ایسوسی ایشن 15 روپے میں روٹی فروخت کرنے پر رضامند ہو گئی۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ حکومت نے آٹے کی قیمت میں بہت زیادہ ریلیف دیا، اس کی دل سے قدر کرتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے میں حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔

صدر نان روٹی ایسوسی ایشن نے کہاکہ تمام تندوروں پر حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 روپے کی روٹی فروخت کریں گے۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کےلئے آٹے کی قمیت میں نمایاں کمی کی، اس سے قبل کبھی آٹا 1200 روپے سستا نہیں ہوا۔ نان روٹی ایسوسی ایشن حکومتی نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے مشن میں کامیابی ہوئی، عوام کو سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

دنیا

کولمبیا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا

نیتن یاہو نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کیا، کولمبیا نے اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کیا،کولمبین صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کولمبیا نے فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا

کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ میں اپنا سفارتخانے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز تین ملکوں ناورے ، سپین اور آئرلینڈ کے اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے بیان کے بعد دیگر ملکوں کے بیانات بھی سامنے آگئے۔

کولمبین صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کیا، کولمبیا نے اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کیا، آئندہ ماہ رملہ میں کولمبیا کا سفارتخانہ کھل جائے گا۔

 یہ اعلان پچھلے کئی ہفتوں سے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا مگر اب یہ گزشتہ روز کو زیادہ ٹھوس، موثر اور جاندار طریقے سے سامنے آیا ہے۔

سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ 28 مئی کو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ملک فلسطین کو باضابطہ طور پر 28 مئی سے ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ ہم اوسلو اور میڈرڈ کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، یہ آئرلینڈ اور فلسطین کیلئے ایک تاریخی اور اہم دن ہے، ہمیں یقین ہے کہ مزید ملک بھی اس سلسلے میں ہمارے ہمقدم بنیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدت نکاح کیس: عمران خان ، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پرفیصلہ محفوظ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد عدت نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ 29 مئی کو سنائی گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدت نکاح کیس: عمران خان ، بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کر لیاجو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔

سزا کے خلاف اپیلوں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میں اپنے دلائل کے لیے 10 سے 15 منٹ لوں گا۔

جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ ایک بجے تک رضوان عباسی عدالت کے سامنے ہر حال میں اپنے دلائل دیں، ایک بجے تک ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل لازمی دیں۔

عدالت نے آج عدت نکاح میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا۔

بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت میں ایک بجے تک کا وقفہ کردیا۔

سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی، اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا عثمان گِل، شعیب شاہین، ظہیر عباس، نیاز اللہ نیازی جبکہ پراسیکیوٹر عدنان علی سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔

عثمان ریاض گل کا کہنا تھا کہ عدالت کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ شکایت بہت دیر سے دائر ہوئی، پہلے مرحلے میں ایک انجان شخص نے شکایت دائر کی تھی، دوسرے مرحلے میں ایک ہی سبجیکٹ کے ساتھ شکایت دائر کی گئی۔

عثمان ریاض گل نےمؤقف اپنایا کہ عدالت نے دونوں شکایات میں شواہد کو دیکھنا ہیں، پانچ سال 11 ماہ شکایت درج نہیں کروائی، اتنا وقت کیا کرتے رہے؟ یہ کیس صرف اور صرف سیاسی طور پر نشانہ بنانے کے لیے دائر ہوا ہے۔

وکیل عثمان گل کا کہنا تھا کہ پہلی شکایت کا شکایت کنندہ محمد حنیف ایک اجنبی شخص تھا، دوسری خاور مانیکا نے دائر کی، دونوں شکایات میں عمران خان، بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات ایک ہی تھے۔ شکایت کے ذریعے بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی عزت کو نقصان پہنچانا تھا، دوران ٹرائل نکاح خواں مفتی سعید سے سول عدالت نے چند سوالات کیے۔

وکیل عثمان گل نے عدت میں نکاح کیس میں سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔

پراسیکیوٹر عدنان علی نے جواب الجواب کا آغاز کردیا۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ عدت میں شادی کرنا جائز ہے یا نہیں، سزا ہو سکتی یا نہیں، اسی کا کیس ہے، عدت مکمل ہونا ضروری ہے کیونکہ شادی کا انحصار عدت پر ہے۔

عدنان علی نے مؤقف اپنایا کہ نکاح ختم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، دوران عدت نکاح کرنے پر سزا ہے، پراسیکیوٹر عدنان علی کے جملے پر پی ٹی آئی خواتین کارکنان کے کمرہ عدالت میں شیم شیم کے نعرے لگائے۔

پراسیکیوٹر عدنان علی کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا، انہوں نے سزا کو برقرار رکھنے کی استدعا کردی اور اس کے ساتھ ہی جواب الجواب مکمل ہو گئے۔

بعد ازاں عدالت نے عدت کے دوران نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 29 مئی کو سنایا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملے میں جاں بحق ہونیوالے چائنیزلواحقین کیلئے امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج چائنیز کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملے میں جاں بحق ہونیوالے چائنیزلواحقین کیلئے امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے بشام حملے میں جاں بحق ہونیوالے چائنیز کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں بشام میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعے میں ہلاک ہونے والے چینی باشندوں کے اہل خانہ کے لئے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی آج چائنیز کے لواحقین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کا جائزہ لے گی۔ ای سی سی کا اجلاس شام تین بجے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق چینی باشندوں کے لئے 25 لاکھ 80 ہزار ڈالرز زر تلافی دینے کی سمری تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں روز ویلٹ ہوٹل نیو یارک کو درپیش مسائل، اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بقایا جات ادا کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ای سی سی کے اجلاس میں وزارتِ داخلہ کے لیے 6کروڑ 40لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹس کی دو سمریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے لیے 5 کروڑ 45 لاکھ روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ اور نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll