حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لئے منتیں کررہی ہے لیکن دبئی میں 12 ارب ڈالر پڑے ہیں


سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ معافی کے بجائے گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہئے ۔ معاملات آپس میں بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں۔
ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے لئے منتیں کررہی ہے لیکن دبئی میں 12 ارب ڈالر پڑے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کو انجام تک نہیں پہنچا سکے لیکن دبئی لیکس کو انجام تک پہنچانا چاہئے۔
دبئی لیکس
— GNN (@gnnhdofficial) May 15, 2024
فواد چودھری کا ردعمل آگیا!#GNN #BreakingNews #NewsUpdates #GNN_Updates pic.twitter.com/NBpWBpdRL3
فواد چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے دبئی لیکس کے معاملے پر کہا کہ نواز شریف فیملی اور زرداری فیملی نے مایوس نہیں کیا۔دنیا میں جہاں پر بھی لیکس ہوں، سکینڈل ہویا کرپشن کا معاملہ ہوہمارے یہ دو جگمگاتے ستارے ضرورنظر آئیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ زرداری اور نواز شریف کی فیملی بلخصوص حسین نواز دنیا میں جہاں کہیں چوری ہو یہ ضرور پکڑے جاتے ہیں۔

دہشت گرد کا شکار جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈرائیور امجد یاسین محفوظ رہے
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں "را" ملوث ہے،گرپتونت سنگھ
- 14 منٹ قبل

بھارت کو تذلیل اور شرمناک شکست کا سامنا، جب 300 نکسلائیٹس نے راجدھانی ایکسپریس ہائی جیک کر لیا
- 19 منٹ قبل

26 خواتین سمیت 41 پاکستانی بھکاری ملائیشیا سے بے دخل
- 3 گھنٹے قبل

کینیڈا کے نئے وزیراعظم مارک کارنے کل عہدے کا حلف اٹھائیں گے
- 4 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ، وزیراعظم صورتحال کا جائزہ لینے آج بلوچستان کا اہم دورہ کریں گے
- 4 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش اور برفباری متوقع
- 2 گھنٹے قبل

کوئی بھی فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا، امریکی صدر کا یو ٹرن
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 13 گھنٹے قبل

شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےو ارنٹ گرفتاری برقرار
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کو وکلا سے بات کرنے کی اجازت
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل