جی این این سوشل

دنیا

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے، وزیر ناروے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ
ناروے کا فلسطینیوں کیلئے امداد چار گنا بڑھانے کا فیصلہ

ناروے نے فلسطین میں خوراک کی قلت کے باعث شہریوں کے لیے اپنی امداد کو چار گنا بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ناروے کی بین الاقوامی ترقی کی وزیر اینی بیتھ ٹیونیریم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 7 ماہ سے جاری جنگ کی وجہ سے غزہ میں ہنگامی بنیادوں پر امداد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک کی قلت اور فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث قحط کا خطرہ ہے۔ نارویجن وزیر نے غزہ میں بحران اور مغربی کنارے میں نازک صورتحال پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

دوسری جانب ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے اسرائیل کو رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا یہ آپریشن آبادی کے لیے تباہ کن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن نہ رکا تو امداد فراہم کرنا اور بھی بہت زیادہ مشکل اور خطرناک ہو جائے گا، رفح میں پناہ لینے والے 10 لاکھ سے زیادہ لوگ پہلے ہی کئی بار قحط، موت کی ہولناکی سے بھاگ چکے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد  ہائیکورٹ: پی ٹی آئی ایم این اے  کی حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے پی ٹی آئی کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر تے ہوئے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد  ہائیکورٹ: پی ٹی آئی ایم این اے کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبین عارف جٹ کیخلاف گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، ایک مقدمے  کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی  نے جبکہ دوسرے مقدمے  کی سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔

مبین عارف جٹ کی جانب سے وکیل آمنہ علی ایڈوکیٹ اور رضوان اختر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تحریک انصاف کے ایم این اے مبین عارف جٹ کی 2 مختلف کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 50 ہزار جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی نے 20 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مبین عارف جٹ کی ایئرپورٹ پر گرفتاری سے بھی روک دیا اور پی ٹی آئی ایم این اے کو 11 نومبر تک ہائیکورٹ میں سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ

اسموگ کے پیش نظر 17نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، مریم اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: پنجاب حکومت کا پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اسکولز بندکرنے کا فیصلہ

اسموگ اورفضائی آلودگی کے باعث  پنجاب حکومت نے  پرائمری سے ہائر سیکنڈری تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے تمام محکمے کام کر رہے ہیں اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم جدید آلات سے بنایا گیا ہے، جبکہ دیگر محکموں کو اسموک کی روک تھام کرنے اختیارات تفویض کر دیے گئے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں مزید  کہا کہ فصلوں کی باقیاتِ جلانے کی وجہ سے اسموگ میں اضافہ ہو رہا ہے، پلاسٹک بیگز پر پابندی ہے مگر خلاف ورزی ہو رہی ہے، اگر آپ نے ماسک نہیں پہنا تو آپ میتھین اپنے پھپڑوں میں پہنچارہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر نے بتایا کہ بچوں  کو آن لائن اسٹڈی کی جانب لے جائیں، انڈیا میں راجھستان اور دیگر اضلاع کی ہوا نے ملتان اور گوجرانولہ کو متاثر کیا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1100 سے زائد ہے

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اعلان کیا کہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک اسکولز بند کر رہے ہیں، 17 نومبر سے لاہور، گوجرانولہ، فیصل آباد اور ملتان میں آن لائن اسکولنگ ہوگی، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد افسران کام کریں گے، سرکاری دفاتر میں ذوم میٹنگز ہوں گی، ماسک ہر سطح پر ضروری کردیا گیا ہے، آئندہ 10 روز تک اسموگ کی شدت برقرار رہے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

سیکیورٹی کے پیش نظر امریکی صدارتی ہاؤس،میں 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے اطراف لوہے کی باڑ لگا دی گئی، سیکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن : امریکا کے صدارتی انتخابات 2024 میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر واشنگٹن ڈی سی میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ  وائٹ ہاؤس کے ارد گرد 8 فٹ اونچی لوہے کی باڑ لگا دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

واشنگٹن کی  سڑکوں اور گلیوں میں پولیس اہلکار اور پولیس موبائلز گشت کر رہے ہیں، اور کیپیٹل ہل کی عمارت کے ارد گرد بھی حفاظتی رکاوٹیں اور باڑ لگائی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔ اس کے علاوہ، اوریگن، پنسلوینیا اور کیلیفورنیا جیسے اہم ریاستوں میں بھی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی انتخابات کے دوران ریاست جارجیا کے فلٹن کاؤنٹی کے پانچ پولنگ اسٹیشنز پر بم کی افواہیں پھیلی تھی، جس کے نتیجے میں دو پولنگ اسٹیشنز سے ووٹرز کا انخلا کیا گیا۔ اس افواہ کے باعث ووٹنگ کے عمل میں کچھ تاخیر بھی ہوئی، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے صورتحال پر قابو پا لیا۔

دوسری جانب مختلف امریکی ریاستوں میں  ووٹنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اب سے کچھ دیر قبل  کے نےنتائج کے مطابق   ری پبلکن امیدوارٹرمپ 230 الیکٹوریل ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور ان کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے محض 40 ووٹ درکار ہیں، جبکہ ان کی حریف امیدوار کملا ہیرس ابھی تک 205 ووٹ ہی حاصل کر سکی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll