Advertisement
تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 15th 2024, 5:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پٹرولیم مصنوعات میں قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا امکان ہے۔

اگلے پندرہ دن کیلئے 31مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 13روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8سے 9.50روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق 16مئی 2024سے پیٹرول کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا۔

یاد رہے کہ یکم مئی 2024سے حکام نے موٹر اسپرٹ(ایم ایس)کی قیمت کو 5.45روپے فی لیٹر کم کرکے 293.94روپے فی لیٹر سے کم کرکے 288.49روپے فی لیٹر کر دیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی یکم مئی سے 8.42روپے فی لیٹر کم ہوکر290.38روپے سے کم ہوکر 281.96روپے ہو گئی۔

مذکورہ امدادی منصوبوں پر ابتدائی تخمینوں کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پی او ایل مصنوعات کی گزشتہ 10دنوں کی تجارت کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا گیا ہے۔ 

Advertisement