خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کےلئے علی امین کی دھمکی کام کر گئی
چیف انجینئر پیسکو نے سی ایم ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا


خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے کےلئے علی امین کی دھمکی کام کر گئی، چیف انجینئر پیسکو نے سی ایم ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا
پشاور میں لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ کے پی نے دھمکی دی تو چیف پیسکومتعلقہ عملےکےساتھ گورنر ہاؤس پہنچ گئے وزیراعلیٰ کوصوبے میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔ پشاور الیکٹرک کمپنی (پیسکو) کے چیف انجینئر نے غیر اعلانی یا اضافی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔
چیف پیسکو کی متعلقہ عملےکےساتھ گورنر ہاؤس آمد پر صوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے پر اتفاق ہو گیا، چیف پیسکوکی بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کرنےکی یقین دہانی کروا دی۔
وزیر اعلیٰ کے ہی نے کہا کہ پیسکوحکام چیف سیکرٹری کےساتھ بیٹھ کر آج ہی ہی نیا شیڈول جاری کریں گے، لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو بھیجا جائے گا ، ممکنہ شیڈول کے مطابق 22 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کم کر کے 18 گھنٹے اور 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کم کر کے 14 گھنٹے کی جائے گی۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر کسی گرڈ میں طے شدہ شیڈول سے ایک منٹ زیادہ کی بھی لوڈشیڈنگ ہو تو پیسکو کے متعلقہ ایکسیئن کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ بجلی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے وفاقی حکومت کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن بات تب تک نہیں ہوسکتی جب تک صوبے کے عوام کو لوڈشیڈنگ کے حوالے سے فوری ریلیف نہ ملے۔
وزیر اعلی کے پی نے کہا کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت 16 روپے سے بڑھ کر 65 روپے کردی گئی ہےاس کے باوجود شہریوں کو بجلی نہیں مل رہی، بجلی کی ٹرانسمیشن کا نظام بھی ٹھیک ہو رہا ہے، صوبے میں لائن لاسز کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور پیسکو ہے صوبے کو بجلی لوڈ شیڈنگ کی شکل میں سزا دینا کسی صورت قابل قبول نہیں،، اگر لوگوں کو فوری ریلیف نہ ملا تو صوبے میں امن و امان کے سنجیدہ مسائل جنم لینے کا خدشہ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے بقایا جات سے کٹوتی کروا کر اپنے لوگوں کو ریلیف دینا چاہتی ہےصوبائی حکومت ریکوری اور میٹرنگ کے سلسلے میں بھی وفاقی حکومت کو تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے بجلی سے جڑے معاملات پر آگے بڑھنے کے لئے وفاقی وزیر توانائی کو پرسوں سی ایم ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے گذشتہ روز پشاور الیکٹرک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پیسکو پر قبضہ کرکے لوڈ شیڈنگ شیڈول خود بنائیں گے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 4 hours ago

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 3 hours ago

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 6 hours ago

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- 38 minutes ago

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- an hour ago

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 4 hours ago

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 6 hours ago

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 5 hours ago

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- an hour ago

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 3 hours ago

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 6 hours ago

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 6 hours ago










