پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین
رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔
چوہدری سالک حسین ان دنوں حج آپریشن پاکستان کی نگرانی کے لیے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کو دیکھنے کے بعد سعودی حج حکام کے حسن انتظام کی تحسین کی اور کہا کہ رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے روان سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ 179210 مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 63805 عازمین حج پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ادائیگی حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 14 سے 19 کے دوران فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔
چوہدری سالک حسین نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ مکہ روٹ انیشیٹو کا دائرہ اگلے سال سے لاہور کے ائیر پورٹ تک پھیل جائے گا اور اس سے زیادہ پاکستانی عازمین حج فائدہ اٹھاسکیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے ۔ ابتدائی حج پروازوں کے ذریعے اب تک 20000 عازمین حج مدینہ شریف پہنچ چکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago





