اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ بے حد افسوس ناک ہے ، اس حادثے میں 31 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایکسپریس 3:38 پر ڈی ریل ہوئی، حادثے کے نتیجے میں ملت ایکسپریس کی 6 بوگیاں ڈی ریل ہوئی، چھ بج کر 3 45منٹ پر تمام لوگ سائیڈ پر موجود تھے۔ ایک طویل عرصے سے ریلوے کے نظام میں جو سرمایہ کاری ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی، تقریبا74 سالوں کے بعد ریلوے کے لیے ایک بڑا پراجیکٹ ایم ایل ون شروع ہونے والا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، یہ لوگ اتنے سال حکمران رہے، کیا کرتے رہے۔ ایم ایل ون کا منصوبہ مکمل ہوگا تو حادثات میں کمی آئے گی، حادثے کی وجوہات پر اتنی جلدی کوئی بیان نہیں دے سکتا، جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ آج ہماری الیکشن کمیشن سے بات ہوئی ہے،ہماری الیکشن کمیشن کی 4 امور پر گفتگو ہوئی، یہ ہماری الیکشن کمیشن سے دوسری ملاقات تھی، حکومتی وفد میں شبلی فراز، ڈاکٹر بابر اعوان ، شہزاد اکبر اور میں شامل تھا، سب سے پہلے الیکٹورل ریفارم بل،جو پچھلے سال نیشنل اسمبلی میں پیش کیا۔ انتخابی اصلاحات کے لیے اپوزیشن کو کردار ادا کرنا چاہیے۔چاہتے ہیں اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پر تجویز دیں، الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago




