جی این این سوشل

پاکستان

حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : وفاقی وزیر ریلوے

گھوٹکی : وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا ہے ۔ ان کاکہنا ہے کہ ٹرین حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے گی    : وفاقی وزیر ریلوے
حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی : وفاقی وزیر ریلوے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی  گھوٹکی کے قریب ڈہرکی  پہنچ گئے ، جہاں انہوں  نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا    ۔ وزیرریلوے کو  ڈی ایس سکھر نے حادثہ کے حوالے سے   بریفنگ دی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے امدادی کاروائیوں پر اطمینان کا اظہارکیا جبکہ امدادی کاروائیوں میں تیزی کی ہدایات  بھی جاری کیں۔

اس موقع پر  وزیر ریلوے   اعظم خان سواتی نے کہا کہ  یہ ایک بڑا حادثہ ہے، مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس ہے، بوگیوں میں پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل کے قریب ہے، ٹرین حادثہ کی فوری طور پر ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کاحکم  دے دیا ہے ،   حادثہ کے ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی  اور سخت سزادینے کے احکامات جاری کئے  ہیں ۔

وزیر ریلوے نے ٹرین حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  اللہ تعالی مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ٹرین حادثے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا اور وزیرریلوے اعظم سواتی کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سےمکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب  کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں 36 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی وزراء سے ملاقاتیں ، اہم امور پر تبا دلہ خیال

وزیراعظم سے سعودی وزیر صنعت کی بھی ملاقات ہوئی سعودی وزیر صنعت نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی وزراء سے ملاقاتیں ، اہم  امور پر تبا دلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائینز پر سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری  خالد آل فالیح ، سعودی عرب کے وزیر خزانہ  محمد آل جادان کی ملاقات اور سعودی وزیر برائے صنعت بندر بن ابراہیم الخیریف نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم کو "پرائم منسٹر آف ایکشن" قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں جس میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں؛آپ کا مشن ہمارا مشن ہے ۔سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے؛ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم سے سعودی وزیر صنعت کی بھی ملاقات ہوئی ۔سعودی وزیر صنعت نے زراعت ، معدنیات، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں پاکستان کے ساتھ اشتراک کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ سعودی وزیر صنعت نے کہا کہ سعودی نجی کمپنیوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہوں اور یہ کمپنیوں کے نمائندگان بہت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ؛ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان اشتراک ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 وزیراعظم اور سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات میں اتفاق کیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا ۔ سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ویژن 2030 کے حوالے سے حکومتی سطح پر اصلاحات کیں اور مشکل فیصلے کئے۔

سعودی وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر خادم حرمین شریفین عزت مآب سلمان بن عبد العزیز آل سعود ،سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اور سعودی وزیر وزراء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے پچھلے دور حکومت میں سعودی عرب کی حمایت اور مدد کی بدولت ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔

ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، دو دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی وجہ سے 2 دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے ، بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گردوں میں فہیم عرف گنڈا پوری اور محسن نواز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن 

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 0.202 بلین وصول کیے ۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈا ؤن  میں ملک بھر سے اب تک 86 بلین روپے وصول اور 65 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں ، ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات آشکار ہورہے ہیں۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ علاقوں سے 0.128 بلین وصول ہوئے ۔ملک بھر سے اپریل کے مہینے میں 53 بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll