جی این این سوشل

کھیل

راجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار

سوئٹزرلینڈ : ومبلڈن چیمپئن شپ کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار راجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

راجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار
راجر فیڈرر فرنچ اوپن سے دستبردار

تفصیلات کے مطابق عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار  راجر فیڈرر کو فرنچ اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ کرنا تھا ، سوئٹزرلینڈر کے راجر فیڈرر نے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن کے تیسرے رائونڈ میں جرمنی کے ڈومینک کاپفیر کو سخت مقابلے میں شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن اس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں ۔

 سوئٹزرلینڈ کے اسٹار ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر   کا کہنا ہے کہ وہ 28جون سے شروع ہونے والے ومبلڈن کے لئے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں،  اپنی ٹیم کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے،  کیونکہ گھٹنے کے دو آپریشنز اور ایک سال سے زائد عرصے تک بحالی صحت پروگرام پر عمل کے بعداپنے جسم پر توجہ دینا ضروری تھا اور مقابلوں میں شرکت کیلئے جلد بازی بھی نہیں کی جا سکتی تاہم وہ ومبلڈن میں حصہ لینے کی کوشش کریں گے ۔ 

خیال رہے کہ سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے گزشتہ برس  ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا کہنا تھا  کہ اُن کے دائیں گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے، اُنہیں پہلے بھی اسی قسم کے مسئلے کا سامنا تھا۔دوبارہ تکلیف کے بعد کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتا۔

اس سے قبل راجر فیڈرر کے لیے سال 2021 کو اہم قرا ر دیا جارہا تھا ، فیڈرر رواں سال انجری کے باعث پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

پاکستان

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، ایک سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll