یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہو گی جس کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کر دیا جائے گا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہو گی جس کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کر دیا جائے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز میں آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک تھا اور اس دوران میں نے کرغزستان میں ہمارے سفیر حسن علی ضیغم کو پیغام بھجوایا کو وہ اجلاس کے بعد کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات کا اہتمام کریں۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد کرغزستان کے سفیر سے ملاقات میں پاکستانی طلبہ پر حملے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کرغز انتظامیہ نے فسادات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، کرغزستان کے صدر نے بشکیک فسادات پر سخت نوٹس لیا، فسادات کے ذمہ داروں کا تعین کرکے گرفتار کرلیا گیا، بشکیک میں حالات مکمل طور پر معمول پر آگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بشکیک فسادات کے بعد طلبہ خوف کا شکار ہیں، فسادات کے بارے میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی ہے، بشکیک میں 1100 کے قریب پاکستانی ورکز کام کر رہے ہیں، پاکستانی ورکرز ایجنٹ کے ذریعے بشکیک گئے، کرغزستان کے نائب وزیراعظم نے ان ورکرز کو ویزہ جاری کرنےکا وعدہ کیا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں زخمی ہونے والے تین میں سے دو پاکستانی طلبہ کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا جا چکا ہے جبکہ ایک طالب علم ابھی تک زیرعلاج ہے۔
کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا کر دیرپا امن حاصل نہیں کیا جا سکتا، وزیر اعظم
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور چین کا انٹیلیجنس شئیرنگ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق
- 3 گھنٹے قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
فلسطینی کسی بھی صورت اپنی سرزمین سے بے دخلی قبول نہیں کریں گے، حماس
- 3 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 2 گھنٹے قبل
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم تین ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل
حکومت کا بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی
- 2 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 30 منٹ قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- ایک گھنٹہ قبل
خیبرپختونخوا میں میٹرک او انٹر کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
- 3 گھنٹے قبل