جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب جیل اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

مریم نواز نے فیصل آباد اور روالپنڈی میں خواتین جیلوں کےقیام کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  جیل اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا
وزیراعلیٰ پنجاب جیل اصلاحات کا جامع پلان طلب کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جیل اصلاحات کا جامع پلان طلب کرلیا۔

مریم نواز کی زیر صدارت جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں فیصل آباد اور راولپنڈی میں خواتین جیلوں کے قیام کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئی جیلوں کو شہر سے باہر قائم کرنے کی ہدایت کی جبکہ پنجاب کے بخشی خانوں اورلاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں جیلوں سے جرائم پیشہ افراد کے ممکنہ بیرونی رابطوں پر اظہار تشویش کیا گیا اور جیلوں کی سائبر سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ہوم سیکرٹری نورالامین مینگل، آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

دنیا

بیت المقدس اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باوجود تکبیرات سے گونج اٹھا

پابندیوں کے باجود 40 ہزار سے زائد فلسطینی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیت المقدس اسرائیلی فوج کی جارحیت کے باوجود تکبیرات  سے گونج اٹھا

بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، بےجا رکاوٹوں اور پابندیوں کے باجود 40 ہزار سے زائد فلسطینی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے کے لیے آنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں توڑ پھوڑ کی، نمازیوں کے شناختی کارڈز چیک کرکے ان کے ہراساں کیا، نمازیوں کی نقل و حرکت میں خلل ڈالا۔

اسرائیلی فوجیوں نے ہزاروں فلسطینیوں کو عید کی نماز کے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ جس سے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔

اردن کے زیر انتظام مسجد اقصیٰ کی اسلامی وقف کے انچارج نے اعلان کیا کہ اسرائیلی بندشوں اور ہزاروں افراد کو داخلے سے روکنے کے باوجود 40 ہزار سے زائد فلسطینی نمازِ عید ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جن فلسطینی نوجوانوں کو اسرائیلی فوج نے تشدد کا نشانہ بناکر مسجد اقصیٰ سے نکالا تھا انہوں نے مسجد کے باہر صفیں بنالیں اور نماز ادا کی۔

دوسری جانب غزہ میں بے گھر فلسطینیوں نے تباہ علاقے میں اپنے گھروں کے ملبے پر نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر غزہ کے غیور عوام کا جذبہ دیدنی تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ضلع کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، 4 کی حالت تشویشناک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضلع کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ ، 2افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے سے ایک کار بھی مکمل تباہ ہوگئی۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر
 طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا اور خطے سمیت عالمی امن و استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر تبادلہ  خیال کیا۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کو سراہا جو مشترکہ اقدار، تاریخ اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑا ہوا ہے۔

وزیراعظم اور ترک صدر نے خطے اور عالمی امن، استحکام اور خوش حالی کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ  خیال کیا اور  فلسطین کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے مصائب کے خاتمے کے لیے امن کی کوششوں کو دوگنا کرے۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll