جی این این سوشل

دنیا

ترک میڈیا نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوالات اٹھا دیئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لئے 30 برس پرانا امریکی ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا گیا؟،ترک میڈیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترک میڈیا نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوالات اٹھا دیئے
ترک میڈیا نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوالات اٹھا دیئے

ترک میڈیا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوالات اٹھا دیئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک میڈیا نے سوال اٹھایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے لئے 30 برس پرانا امریکی ہیلی کاپٹر کیوں استعمال کیا گیا؟، امریکی ساختہ ہیلی کاپٹر ایرانی صدر کے استعمال میں کیسے آیا؟، 3 ہیلی کاپٹروں پر مسافروں کی ترتیب کیوں بدلی گئی؟۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایرانی صدر کیلئے پائلٹ کا چنائو ماضی میں پاسدران انقلاب کے اہلکاروں میں سے کیا جاتا تھا تاہم اس بار ان کے پائلٹ کا تعلق آرمی سے تھا۔

ایرانی صدر ماضی میں تبریز کے دوروں کیلئے روسی ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے، اب امریکی کیوں کرنا پڑا؟ٹریکنگ سسٹم کے باوجود جائے حادثہ کا فوری تعین کیوں نہ ہوسکا؟

ترک میڈیا نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سگنل کے فعال یا خراب ہونے کا کیوں نہ نوٹ ہوا؟ دورہ شیڈول کے مطابق وزیر خارجہ اور گورنر تبریز نے 2 نمبر ہیلی کاپٹر میں سوار ہونا تھا وہ اس پر سوار کیوں نہ ہوئے؟۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ بظاہر موسم اور تکنیکی وجوہات کی بنا پر پیش آیا۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کے اہلکار غلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے پرواز کی تو موسم ٹھیک تھا ، پروازکے 45 منٹ بعد صدارتی پائلٹ نے کہا کہ بادل سے بچنے کیلئے پرواز کو اونچی کریں۔

30 سکینڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران حکام کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، ایرانی چیف آف سٹاف نے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی، تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی چیف آف سٹاف کے ڈپٹی کوآرڈی نیٹر کر رہے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی میں فوجی افسران اور تکنیکی ماہرین بھی شامل ہیں۔

پاکستان

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین  کی   ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے ون آن ون ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں جب کہ پاک چین تعلقات اور تاریخی شراکت داری وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورا اترے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی کو سراہا۔

انہوں نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں پاک فوج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll