جی این این سوشل

تجارت

پنجاب موٹرسائیکل سکیم 2024 تاخیر کا شکار

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو چیف منسٹرپروگرام کے تحت طلباء میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے  روک دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب موٹرسائیکل سکیم 2024 تاخیر کا شکار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 چیف منسٹرپروگرام کے تحت موٹر سائیکل سکیم میں اپلائی کرنے والے طلباء کے لیے بری خبر 

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو چیف منسٹرپروگرام کے تحت طلباء میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے  روک دیا ۔ 
جسٹس شاہد کریم نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر چیف منسٹر موٹر سائیکل سکیم پر عملدرآمد کو روک دیا ۔ 
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ چیف منسٹرپروگرام کے تحت بڑی تعداد میں شامل پٹرول بائکس کی تقسیم  کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  پنجاب میں چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی زیرسربراہی طلباء  کے لیے موٹر سائیکل سکیم کا اجراء کیا گیا تھا جس کے تحت طلباء میں موٹر سائیکلز  کی تقسیم کی جانی تھیں جن میں انیس ہزار پٹرول بائیکس کی تقسیم شامل تھی۔ 
عدالت نے ماحولیاتی مسائل کے خدشات کے پیش نظر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے پٹرول بائکس کے منصوبہ  کو محکمہ موسمیات کی منظوری سے مشروط کر دیا ۔

پاکستان

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے  اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

 

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے

حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔

واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

نیب کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، نیب راولپنڈی کی ٹیم خیبر پختونخوا بھیج دی گئی۔

بشریٰ بی بی کو 190ملین پاؤنڈ کیس میں وارنٹ جاری ہونے کی بنا پر گرفتار کیا جائیگا،نیب کی ٹیم تین روز قبل بھی کے پی میں گرفتاری کی کوشش کرتی رہی تا ہم کامیابی نہ مل سکی۔

آج دوبارہ سے نیب کی ٹیم گرفتاری کے لئے تشکیل دی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کے پی کو بھی ٹیم سے مکمل تعاون کی ہدایت جاری،نیب پولیس کے پی پولیس کی بھی مدد لے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll