لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو چیف منسٹرپروگرام کے تحت طلباء میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے روک دیا

چیف منسٹرپروگرام کے تحت موٹر سائیکل سکیم میں اپلائی کرنے والے طلباء کے لیے بری خبر
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو چیف منسٹرپروگرام کے تحت طلباء میں موٹر سائیکل تقسیم کرنے سے روک دیا ۔
جسٹس شاہد کریم نے پانچ صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے محکمہ ماحولیات کی منظوری کے بغیر چیف منسٹر موٹر سائیکل سکیم پر عملدرآمد کو روک دیا ۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا کہ چیف منسٹرپروگرام کے تحت بڑی تعداد میں شامل پٹرول بائکس کی تقسیم کے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب میں چیف منسٹر پنجاب مریم نواز کی زیرسربراہی طلباء کے لیے موٹر سائیکل سکیم کا اجراء کیا گیا تھا جس کے تحت طلباء میں موٹر سائیکلز کی تقسیم کی جانی تھیں جن میں انیس ہزار پٹرول بائیکس کی تقسیم شامل تھی۔
عدالت نے ماحولیاتی مسائل کے خدشات کے پیش نظر اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے پٹرول بائکس کے منصوبہ کو محکمہ موسمیات کی منظوری سے مشروط کر دیا ۔

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس شروع، اعلیٰ حکومتی اور عسکری قیادت شریک
- 2 گھنٹے قبل

انجکشن سے ہلاکتیں،عدالت کا محکمہ صحت پنجاب اور پرنسپل میوسپتال سے جواب طلب
- 5 گھنٹے قبل

سرکاری فنڈنگ سے چلنے والے ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کی برطرفیاں شروع
- 3 گھنٹے قبل
قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کچھ دیر میں شروع، پی ٹی آئی کا شرکت سے انکار
- 4 گھنٹے قبل

یو اے ای میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 1 ارب ڈالر سے زائد کمی
- 4 گھنٹے قبل

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈرجنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات
- 6 گھنٹے قبل

مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 9 منٹ قبل

ہم کہاں انصاف لینے جائیں جب مجبوری میں جج صاحب بھی انصاف نہیں دے سکتے، علیمہ خان
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہبازشریف رواں ماہ سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

ہارورڈ یونیورسٹی : 2 لاکھ ڈالر سے کم آمدن والے خاندانوں کے طلبہ کیلئے فیس معاف کرنیکا اعلان
- 29 منٹ قبل

پنجاب حکومت نے اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد آغوش پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل