دنیا
ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری
ہیلی کاپٹر کی باقیات سے گولیاں لگنے یا کسی تخریبی کاروائی کے کوئی شواہد نہیں ملے، رپورٹ
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق ایران نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی جس میں کسی قسم کی ’تخریبی کارروائی‘ کے تاثر کو مسترد کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں بلندی سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تاہم اس دعوے کی وجہ نہیں بتائی گئی اور اس رپورٹ کے دعوے کے مطابق یہ بھی واضح نہیں کہ ہیلی کاپٹر بلندی سے کیوں ٹکرایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی باقیات سے گولیاں لگنے یا کسی تخریبی کاروائی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر مقررہ راستے سے نہیں ہٹا اور جس ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا اس کے پائلٹ نے حادثے سے ڈیڑھ منٹ قبل دو دیگر ہیلی کاپٹرز سے رابطہ کیا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واچ ٹاور کی ہیلی کاپٹر کے عملے کے ساتھ گفتگو میں بھی کوئی مشکوک مواد سامنے نہیں آیا۔
رپورٹ کے آخر میں کہا گیا کہ کچھ حصوں اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔
علاقائی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کیلئے 8800 پرایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں
صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے مفت سولر پینل کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا، 100یونٹ ماہانہ بجلی صرف کرنے والے 52 ہزار 19صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی، مفت سولر پینل حاصل کرنیوالے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی، سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کیلئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔
سیکرٹری انرجی نے بتایا کہ پنجاب کے بجلی صارفین فری سولر پینل سکیم کیلئے 8800 پرایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل "cmsolarscheme.punjab.gov.pk" پر آن لائن بھی اپلائی کیاجاسکتاہے، صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے، فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے، صوبے کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کیلئے ہی خرچ ہوں ۔
واضح رہے کہ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا، فری سولر پینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا۔
پاکستان
خیبر پختونخوا میں گورنر نہیں وزیراعلیٰ یونیورسٹیز کا چانسلر ہوگا، ترمیمی بل منظور
ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی،جبکہ وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے
صوبائی اسمبلی نے 'خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024' منظور کرلیا۔
ترمیمی بل کے پی کی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے 'خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024' پیش کیا جسے ایوان نے منظور کرلیا۔
ترمیمی بل کے تحت وزیرِ اعلیٰ تمام پبلک سیکٹرز کی یونیورسٹیوں کے بھی چانسلر ہوں گے۔
بل کے متن کے مطابق وائس چانسلرز کی تقرری کا اختیار وزیرِ اعلیٰ کے پاس رہے گا، ترمیمی بل 2024 کے تحت خواتین یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر صرف خواتین ہوں گی،جبکہ وائس چانسلرکی مدت ملازمت 4 سال کردی گئی ہے۔
مدت ملازمت حکومت کی تشکیل کردہ مانیٹرنگ کمیٹی کےجائزے سےمشروط ہوگی جب کہ مانیٹرنگ کمیٹی وائس چانسلرکی کارکردگی کا جائزہ لےگی اور 65 فیصد سےکم کارکردگی پر مدت ملازمت ختم کی جاسکے گی۔
تجارت
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بارپھر بڑی کمی ہوئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہوگئی۔
ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2635 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کےجھٹکے
-
علاقائی 17 گھنٹے پہلے
چشتیاں: ایم ایس ڈاکٹر عمران انور کے خلاف اغوا و زیادتی کی ایف آئی آر درج،ہسپتال کے نظامی امور میں مداخلت اب بھی برقرار
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟
-
دنیا 2 دن پہلے
جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لا اٹھانے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ
-
کھیل 13 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی:بھارتی براڈ کاسٹرز کی آئی سی سی کو وراننگ