26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران 12186 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلہ میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے ٹارگٹڈ آپریشنزکئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر پولیس ٹیموں کے 288 چھاپےمارے، اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ملزمان کے خلاف 140 مقدمات درججبکہ 142 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 87 کلو چرس، 12 کلو افیون، ایک کلو سے زائد آئس اور 1681 لٹر شراب برآمد کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب 26 فروری سے جاری ڈرگ فری پنجاب مہم کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 25012 چھاپے گئے، ان کارروائیوں میں 12186 ملزمان کو گرفتار کر کے 11619 مقدمات درج کر دیئے گئے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ان ملزمان کے قبضے سے 7556 کلو چرس، 122 کلو ہیروئن ، 266 کلو سے زائد افیون ،37 کلو گرام آئس، 148269 لٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات کی برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ہاٹ سپاٹ ایریاز اور منشیات ڈیلرز کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ماڈرن فلیورڈ ڈرگز کا دھندہ کرنے والے ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 4 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 9 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 8 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 4 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 11 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 5 hours ago




