وزیر اعظم نے کہا کہ مارخور کے اس عالمی دن پر میں تمام پاکستانیوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں


وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے مارخور کے عالمی دن پر کہا کہ یہ دن ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے۔جمعہ کو پاکستان کے قومی جانور مارخور کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مارخور اپنے منفرد کارک سکرو کی شکل کے سینگوں کے ساتھ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی نمائندگی کرتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2 مئی 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلان کے مطابق یہ دن منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا فیصلہ جنگلی حیات کے تحفظ میں ہماری قوم کی کوششوں اور کامیابیوں کا اعتراف ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مارخور کی آبادی میں نمایاں اضافہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے پاکستان کی لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے، مارخور کے تحفظ کے پروگراموں میں مقامی کمیونٹیز کے تعاون اور سائنسی تحقیق کا کلیدی کردار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جنگلی حیوانات اور نباتات کے خطرے سے دوچار انواع میں بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کے پرعزم دستخط کنندہ کے طور پر بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کیٹگری میں ایک نمایاں درجہ رکھتا ہے،اس حوالے سے کی گئی خصوصی قانون سازی، پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فاؤنا اینڈ فلورا ایکٹ، 2012، ذمہ دارانہ تجارتی طریقوں اور خطرے سے دوچار انواع کی فلاح و بہبود کے لئے ہماری وابستگی کو واضح کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ مارخور کے اس عالمی دن پر میں تمام پاکستانیوں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے نہ صرف مارخور بلکہ ان تمام انواع کے تحفظ کے لئے مل کر کام کریں ۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 10 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 10 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 12 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 9 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 9 گھنٹے قبل

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 10 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 10 گھنٹے قبل
ٹی ٹی پی، بعض سیاسی قوتیں ریاستی اداروں کو کمزور کرنےمیں مصروف عمل
- 2 گھنٹے قبل