جی این این سوشل

تجارت

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

رپورٹ کے مطابق  رواں ہفتے میں 18 اشیاء سستی اور12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں  مزید   کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید 0.34  فیصد کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  رواں ہفتے میں 18 اشیاء سستی اور12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں جبکہ 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی ہے ، اس ہفتے میں لہسن 7.87، چکن 5.92، آٹا 4.66، پیاز 1.99 اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے، اسی طرح  ایل پی جی 3.23 اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں بھی 0.04 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اسی ہفتے کچھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے جن میں بیف 0.49 اور چنے کی دال 0.42 فیصد مہنگی ہوئی، جبکہ  چائے، مٹن، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

تجارت

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان

 

پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا امکان ہے۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور درآمدی پریمیم میں کمی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ 15 دن کے دوران 2 سے 3 ڈالر فی پیرل کمی واقع ہوئی ہے۔

تاہم اس کا انحصار حتمی حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 93.96 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

حکومت نے موجودہ فنانس بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر کر دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 80 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، اس کے برعکس گزشتہ مالی سال کے دوران حکومت نے اس مد میں 960 ارب روپے حاصل کیے، جو 869 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 91 ارب روپے زائد رہے۔

اس وقت پیٹرول کی قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 284 روپے فی لیٹر ہے، نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول 272 روپے سے اوپر رہے گا جبکہ ڈیزل 275 روپے فی لیٹر کے قریب رہے گا، بشرطیکہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ نہ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

لاہور : علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابقایئر ہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ جا رہی تھیں۔ شک کی بنیاد پر کسٹمز حکام نے انہیں اور ان کے سامان کو تلاشی کے لیے روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کی جرابوں سے 37 ہزار 318 امریکی ڈالر اور چالیس ہزار سعودی ریال برآمد ہوئے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر کرنسی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے اعلیٰ افسران کو بھی اس واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

گرفتار ایئر ہوسٹس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll