پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے


سفارتی محاذ پر پاکستان کی مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری ہے۔ امیر قطر اور امیر کویت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے یہ ایک بڑی پیشرفت ہے۔ امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کے کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا۔
اسلام آباد میں تعینات دونوں ملکوں کے سفراء نے وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات میں دونوں اہم رہنمائوں کے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرنے کے مکتوب وزیر اعظم کو پیش کیے ۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے کہا ہے کہ امیر کویت اور امیر قطر کا دورہ پاکستان کویت اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں کارگر ثابت ہو گا۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سےپاکستان میں تعینات کویت اور قطر کے سفراء نے الگ الگ ملاقات کی۔ کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمٰن جاسر المطیری نے وزیراعظم کو کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک خط پیش کیا جس میں وزیراعظم کی طرف سے امیر کو باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے کا پیغام دیا گیا۔
خط وصول کرتے ہوئے وزیراعظم نے 28 اپریل 2024 کو ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کے موقع پر امیر کویت سے ہوئی اپنی ملاقات کا ذکر کیا ۔ وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان کویت مشترکہ وزارتی کمیشن کا آئندہ اجلاس 28 سے 30 مئی 2024 کو کویت میں منعقد ہو گا۔
وزیراعظم نے امیر کویت کے آئندہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھرپور تیاری پر زور دیا تا کہ دورے سے باہمی فائدہ مند نتائج کو یقینی بنایا جا سکے۔وزیراعظم سے قطر کے سفیر مبارک علی عیسیٰ الخطر نے بھی ملاقات کی اور انہیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی طرف سے ایک خط پہنچایا جس میں وزیر اعظم کی طرف سے باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کو قبول کیا گیا ۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago




