وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا


وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر شہری کو خوشحال اور صحت مند دیکھنا چاہتے ہیں، ہر سیکٹر میری ترجیح ہے مگر صحت کی سہولتوں کی بہتری پر پوری توجہ ہے، شدید گرمی کے باوجود عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولتیں مہیا کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف قابل تحسین ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز پراجیکٹ پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ شہروں اور دیہات میں فیلڈ ہسپتال، کلینک آن وہیلز سے روزانہ ہزاروں مریض مستفید ہو رہے، کینسر، ٹی بی اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھر میں ملنے لگیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیلز کے ذریعے ہزاروں مریضوں کے علاج کی سروسز خود مانیٹر کر رہی ہوں، ہیلتھ ریفارمز کے ثمرات دیکھ کر عوام کی مزید خدمت کرنے کا جذبہ تقویت پکڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں ہیلتھ سہولتوں کا فقدان ہے وہاں سٹیٹ آف دی آرٹ فیسیلٹی پہنچا رہے ہیں، صوبے میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال فنکشنل کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہر ضلع میں مکمل کارڈیالوجی اور پیڈز بلاک بنانے کے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے، خدمت کا جذبہ ورثے میں ملا، اپنے عوام کے لئے ہر سہولت چاہتی ہوں۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 18 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 20 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 20 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 21 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 20 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 21 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago






