حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں ، اچھے کاموں میں سپورٹ کریں گے، یوسف رضا گیلانی
مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے، چیئرمین سینیٹ


قائم مقام صدر مملکت اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے حکومت میں شمولیت سے انکار نہیں کیا، ہم حکومت کے اچھے کاموں میں انہیں سپورٹ کریں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومت میں شمولیت کیلئے بات چیت جاری ہے، ایسا نہیں کہ حکومت کی پیٹھ پر چھرا گھونپیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ایک بحران سے گزر رہی ہے، ہمارا مقابلہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے ہے، مشرقی اور مغربی سرحدوں پر دباؤ ہے، تمام سٹیک ہولڈر کو مل بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ کسانوں کے معاملے میں مڈل مین نے پیسے کما لئے، اس سے کسانوں کا نقصان ہوا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسانوں کے حق میں ہے، جب بجٹ کے خدوخال بنیں گے تو پیپلز پارٹی اپنی اس پالیسی کے مطابق حکومت کو مشورہ دے گی، جو بھی بجٹ پیش کرے وہ نوجوان اور کسان دوست ہونا چاہیے، کوئی بھی بل یا قانون اکثریت سے پاس ہوگا۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل




