شہری اب گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے


پنجاب حکومت نے قربانی کی خریداری کےلئے پہلے سرکاری پورٹل کا اجراء کر دیا، شہری اب گھر بیٹھے قربانی کے جانور خرید سکیں گے۔
جدید ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے عید سے قبل جانوروں کی خرید وفروخت میں آسانی پیدا کردی ہے جس کے تحت شہری آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پہلے سرکاری آن لائن پورٹل کے اجراء کے بعد شہری عیدالاضحی سے قبل قربانی کے جانور بھی اب آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
پنجاب حکومت کے جاری کردہ پورٹل پر جانوروں کی تصاویر کے علاوہ ان کی عمر، وزن، اقسام، نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات بھی ہوں گی۔
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس پورٹل کو خرید و فروخت کے لیے محفوظ بنایا گیا ہے، خرید وفروخت سے پہلے دونوں افراد کے شناختی کارڈ نمبرز شامل کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ آن لائن پورٹل میں رجسٹریشن کے بعد کوئی بھی اپنا جانور فروخت بھی کرسکتا ہے، یہ پورٹل عید کے بعد بھی فعال رہے گا۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل






