سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا ملک کا اصل مقابلہ دہشت گردی سے ہے ،جس کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے


پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے حکومت میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔
پیپلز پارٹی راہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ نہیں۔ انہوں نے کہا مذاکرات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کی مسلم لیگ ( ن ) کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ کمیٹی کی سفارشات پر ہی کیا جائے گا ، مرکز اور پنجاب میں مناسب وقت اور جگہ کا تعین کرنے کے بعد ہی حکومت بنانے کا فیصلہ کریں گے ، انتخابات کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ( ن ) سے اتحاد ہے۔ انتخابات میں بھی ایک دوسرے کی حمایت کرتےہوئے دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے امید واروں کیلئے سیٹیں چھوڑ دیں تھیں ۔
حکومتی امور میں شمولیت کے حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اچھے کاموں میں اس کا ساتھ دیں گے ۔اسمبلی میں کوئی بھی بل یا قانون پاس ہوگا تو اکثریت سےہوگا۔
سینیئر رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا ملک کا اصل مقابلہ دہشت گردی سے ہے ،جس کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ملکی مفاد کی خاطر ان کی جماعت کسی کے ساتھ بھی بات کرنے کو تیار ہے۔سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما بتا دیں کہ وہ کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری
- an hour ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 13 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 12 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 14 hours ago

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا
- an hour ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 14 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 13 hours ago
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر
- an hour ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 12 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 14 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 13 hours ago

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی
- an hour ago