اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی مسلمان خاندان کےقتل عام پر افسوس کااظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اونٹاریو کے علاقے لنڈن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے، جس کے (اسلاموفوبیا) تدارک کے لئے عالمی برادری کی جانب سے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
اونٹاریو کے علاقے لنڈن میں ایک پاکستانی نژاد مسلمان کینیڈین خاندان کے قتل پر بے حد افسردہ ہوں۔ دہشت گردی کا یہ قابل مذمت اقدام مغربی ممالک میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کی علامت ہے جس کے (اسلاموفوبیا) تدارک کے لئے عالمی برادری کی جانب سے کلی طور پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 8, 2021
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ کو دہشتگردی قرار دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے آگے بند باندھنا ہوگا، اسلامو فوبیا ایک ٹرینڈ ہے، جس کی پاکستان نشاندہی کررہا ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ مجھےوزیراعظم کینیڈا سے امید ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں گے، یہ ابھرتا ہوا ٹرینڈ نظر آرہا ہے، یہ واقعہ کینیڈا تک محدود نہیں ہے، یہ ایک ٹرینڈ ہے اسلامو فوبیا،جس کی پاکستان نشاندہی کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ او آئی سی میں اسلاموفوبیا پر ایک قرارداد پیش کی تھی جو متفقہ طور پر منظور ہوئی تھی، مغرب میں اسلاموفوبیا میں اضافہ ہورہا ہے، جس کا تدارک ضروری ہے، اسلاموفوبیا کا تدارک نہیں کیا گیا تو معاشرے بٹ جائیں گے، انتقامی کارروائی شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں 20سالہ کار سوار شخص نے مسلمان خاندان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ کنیڈین صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں یہ خوفناک سانحہ پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ اس حوالے سے کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان خاندان کو مذہبی تعصب کانشانہ بنایا گیا ، اس بات کےثبوت موجودہیں کہ یہ سب باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیاگیا،ملزم پرقتل کامقدمہ چلایاجائےگا،
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل




