Advertisement
تفریح

پاکستانی موسیقارو گلوکار فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے

کراچی : معروف پاکستانی موسیقار اور پروڈیوسر اور ڈرم جم بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 9th 2021, 1:13 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  فرہاد ہمایوں کی وفات کی  اطلاع    بینڈ کے  فیس بک پیج  پر دی گئی ۔ جس میں  انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ بینڈ کی جانب سے جاری پوسٹ میں کہا گیا کہ  "فرہاد ہمایوں اور اوورلوڈ کا ستارہ ،  آج صبح ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ، چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے   اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہ  کرنے والے ،سخی  ،  اس کی روح اور فن دونوں  اپنے وقت سے بہت آگے تھے ۔

2018 میں فرہاد   ہمایوں  نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے  برین ٹیومر کا شکار ہونے کی اطلاع دی تھی ۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہیں  دماغ کی رسولی کی تشخیص ہوئی تھی ،  اور وہ اس مرض کا  مقابلہ  کریں گے ۔ تاہم بینڈکی جانب سے پوسٹ میں   انتقال  کی   وجہ  بتائی نہیں کی گئی  ہے ۔

موسیقار کی  وفات کی اطلاع کی خبر سن کر مداحوں کی جانب سے افسوس کااظہار کیا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
Advertisement