جی این این سوشل

پاکستان

ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں ، وزیر اعظم

ناروے اور پاکستان دونوں کا پختہ یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت پر مبنی دو ریاستی حل کی کوششیں مشرق وسطی میں تنازعے کے دیرپا امن کا واحد راستہ ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ناروے کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے   کو سراہتے ہیں ، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے اسرائیل کی وحشیانہ فوجی جارحیت کے تناظر میں ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

ناروے کے وزیراعظم جونس ساہر سٹور کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے عالمی عدالت انصاف کی طرف سے اسرائیل کو غزہ اور رفاہ میں وحشیانہ کارروائیاں بند کرنے کا حکم دینے کے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

ناروے اور پاکستان دونوں کا پختہ یقین ہے کہ اقوام متحدہ کی حمایت پر مبنی دو ریاستی حل کی کوششیں مشرق وسطی میں تنازعے کے دیرپا امن کا واحد راستہ ہے۔

دنیا

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوجی دستوں کا بلڈوزروں سے فلسطینی شہر جنین پردھاوا

فلسطین کی مقبوضہ مغربی پٹی کے شہر جنین میں صہیونی فوجی دستوں نے بلڈوزروں سے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر جنینپر اسرائیلی فوج کا محاصرہ رات بھرجاری رہا، اسرائیلی فوجی دستوں نے بلڈوزروں کی مدد سےجنین پردھاوا بھی بولا۔اسرائیلی محاصرے کے باعث جنین میں فلسطینی شہری غذائی اشیاء، پانی اور انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوجی مغربی کنارے کے علاقے جبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیئے  اور قابض فوجی مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہے۔

دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو بھی شدید تحفظات ہیں کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کے بین الاقوامی اداروں کے کارکنوں پر حملوں کے باعث غذائی اجناس کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 600 سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار 850 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتے کے روز ستمبر 2024 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

اس نئے اقدام نے پہلے ہی آسمان چھوتی مہنگائی کا شکار عوام پر مزید مالی بوجھ ڈال دیا ہے ۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6.99 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے معیاری گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 82.54 روپے کا اضافہ ہوا۔


 گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,879.10 روپے ہو جائے گی، جو اگست میں 2,796.56 روپے تھی۔

واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر 2024 سے ہو گا۔



پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس حق میں  نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ؤلاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے، سچ کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یار حنیف عباسی کی بات ان سے پوچھیں مجھے کیا پتا۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll