معاشرے میں غلط العام ہے کہ انڈے اپنی فطرت میں گرم ہوتے ہیں۔ جس کے با عث عام طور پر لوگ بالخصوص گرمیوں میں انہیں کھانے سے اجتناب کرتے ہیں


ماہر غذا ڈاکٹر عظمت مجید نے جی این این کے پروگرام فیس ٹو فیس میں انڈے کی افادیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عموما لوگوں میں کہا جاتا ہے کہ انڈے گرم ہوتے ہیں اور گرمی میں انڈے نہیں کھانے چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے بنی نوع انسان کو ایک بہترین اجزائے ترکیب سے تشکیل دیا ہے۔ انسانی جسم کی ضروریات میں تین بڑے اجزاء پروٹین، چکنائی، اور کاربوہائیڈریٹس شامل ہیں۔انسانی جسم اپنے مختلف کام سر انجام دینے کے لیے ان بنیادی اجزاء کے حصول کے لیے کئی توانائی کے ذرائع پر انحصار کرتا ہے۔ ان میں سے انڈے پروٹین کا ایک زبردست ذریعہ ہیں۔
معاشرے میں غلط العام ہے کہ انڈے اپنی فطرت میں گرم ہوتے ہیں۔ جس کے با عث عام طور پر لوگ بالخصوص گرمیوں میں انہیں کھانے سے اجتناب کرتے ہیں۔
جی این این کی خصوصی نشریات میں ماہر غذا ڈاکٹر عظمت مجید نے بتایا کہ یہ نظریہ بالکل غلط ہے کہ انڈے گرم ہوتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انڈہ ہی وہ واحد غذا ہے جو قدرتی پروٹین کا ایک مکمل ذریعہ ہوتا ہے۔
انہوں نے جی این این کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جسم کو آنکھ جھپکانے سے لے کر دل کے دھڑکنے تک پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے۔ انڈے کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں موجود پروٹین کے اجزاء یعنی امائنو ایسڈ ز جسم میں باآسانی حل ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس کی بدولت جسم ان اجزاء سے بھی فیض یاب ہوتا ہے جو عموما دوسری خوراک میں موجود نہیں ہوتے۔ اس کے ساتھ ہی انسانی جسم امائنو ایسڈز سے کئی اقسام کی نئی پروٹین بنانے کا اہل ہو جاتا ہے۔
اور جہاں تک انڈہ کھانے سے جسم کے گرم ہونے اور پسینہ نکلنے کا تعلق ہے تو اس بات سے انڈے کی تاثیر سے کچھ لینا دینا نہیں۔ اس کی اصل وجہ ان فاسد مادوں اور چکنائیوں کا جسم سے نکلنا ہے جو جسم میں زائد مقدار میں ہوتے ہیں۔ انڈے میں موجود اجزاء ان فاسد مادوں کے ساتھ چپک کر ان کو جسم سے مساموں کے راستے نکال باہر کرتے ہیں۔
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 7 منٹ قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک گھنٹہ قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل






