خاص طور پر اُن لوگوں کو جن کا اقتدار پر جھوٹا، غاسبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے، سابق صدر مملکت


سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی عارف علوی نے کہا کہ ہے کہ پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلس کررکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جن کا اقتدار پر جھوٹا، غاسبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ملک ریاض کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اس سے مگر نقصان کس کو پہنچے گا، بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب باہر رکھا ہوا ہے۔
پریشر کُکر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور جھلس کر رکھ دے گا، خاص طور پر اُن لوگوں کو جنکا اقتدار پر جھوٹا، غاسبانہ اور ظالمانہ قبضہ ہے۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 26, 2024
مگر نقصان کس کو پہنچے گا؟
بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، وہ جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیئے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال و دولت سب… https://t.co/u9WYl1QmvE
سابق صدر کا کہنا تھا کہا کہ ہم وفادار پاکستانی جنہوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے، ہم بھی دیکھیں گے کہاں جایئں گے۔ اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو، قوموں کی برادری میں عزت کے ساتھ کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے، میں دعوے کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس جھوٹی، سفاک، غیر قانونی اور جابر حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر بھی تعمیر کر دیں گے اپنے وطن کو‘۔
سابق صدر نے کہا کہ ’یہ سب اللہ کے فضل و کرم سے ہی ممکن ہو گا، اس مٹی کے کا ایک انتہائی بہادر، دلیر، قابل فخر فرزند، محنت کش عوام کے دلوں کا سپریم کمانڈر ’عمران خان‘ کھڑا ہے، قیادت کر رہا ہے اور منزل تک پہنچا کر ہی دم لے گا۔

عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ، 9 مئی کیسز میں مقدمات زیر غور
- 11 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 13 گھنٹے قبل

یوٹیوب چینلز کی بندش: عدالت نے مزید 5 صحافیوں کے چینلز کھولنے کا حکم دے دیا
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قافلہ لاہور پہنچ گیا، 4 کارکن گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی قیادت کا قافلہ لاہور پہنچ گیا
- 11 گھنٹے قبل

فرانس: شوہر اپنی بیوی کو ہائی وے پر چھوڑ کر 300 کلومیٹر آگے نکل گیا
- 10 گھنٹے قبل

امریکی اڈے دوبارہ نشانے پر آ سکتے ہیں، ایران کی امریکا کو دو ٹوک تنبیہ
- 13 گھنٹے قبل

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان، نعرہ ہوگا ’جئے عوام‘
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: پولیس نے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کا ڈیٹا حاصل کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

تبدیلی آنی چاہیے، مگر پی ٹی آئی کے اندر سے: مولانا فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا اقتصادی فیصلہ: یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس کا اعلان
- 10 گھنٹے قبل

بلوچستان میں دہشت گردی میں 45 فیصد اضافہ، چھ ماہ میں 257 افراد جاں بحق: محکمہ داخلہ
- 10 گھنٹے قبل