ہرلا پتہ فرداپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کاتحریری حکمنامہ
جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، اٹارنی جنرل
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد سے متعلق کیس کی سماعت کا 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کر دیا۔
اٹارنی جنرل نے اسٹیٹ اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز کی طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی اور انڈر ٹریکنگ دی کہ ہر فرد جس کے حوالے سے لاپتہ ہونے کا الزام ہے اپنی فیملی کے پاس ضرور آئے گا۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کو تحریری آرڈر کا حصہ بنا دیا جس کے مطابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جبری گمشدہ افراد سے متعلق وزراء پر مشتمل کمیٹی نے سفارشات تیار کر لیں، کابینہ سے منظوری کے بعد سفارشات عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔
اٹارنی جنرل کے مطابق لاپتہ افراد کا مسئلہ سیاسی حل کا تقاضا کرتا ہے، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل کرنے کی ہائی لیول پر بات کی ہے۔
حکمنامے کے مطابق درخواست گزار وکیل ایمان مزاری نے ابھی تک لاپتہ 3 طلبہ کی لسٹ اٹارنی جنرل کو دی، عدالت توقع کرتی ہے کہ آئندہ سماعت پر تین لاپتہ افراد سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم نامے کے مطابق خفیہ اداروں کے ڈی جیز پر مشتمل جبری گمشدہ افراد سے متعلق کمیٹی کے پرانے حکم میں ترمیم کر رہے ہیں۔
9 مئی کو لوگوں کا کور کمانڈر ہاؤس کے اندر جانا سکیورٹی کی ناکامی ہے، آئینی بینچ
- ایک دن قبل
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری ، سائلین گھر بیٹھے کیسز کی معلومات حاصل کر سکیں گے
- 20 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
- 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونےکی قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 13 گھنٹے قبل
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف افسر سے ملاقات
- 13 گھنٹے قبل
صوبوں کو وفاق کیساتھ ملکر درپیش چیلنجز کو حل کرنا ہو گا، وزیر اعظم
- 21 گھنٹے قبل
کویت میں شب معراج کے موقع پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
- ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 الگ الگ آپریشنز ، 8 خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
لاس اینجلس میں لگی خطرناک آگ میں تیز ہواؤں کے باعث مزید اضافے کا خدشہ
- 13 گھنٹے قبل
ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے،چیف آف آرمی سٹاف
- 13 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا پی آئی اے کی پیرس پرواز کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
- 13 گھنٹے قبل