پاکستان کا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا، سپارکو


پاکستان کا دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم وین لانچ کیلئے تیار ہے.پاکستان کا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو خلا میں بھیجا جائے گا۔
سپارکو کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا جدید مواصلاتی سیٹلائٹ 30 مئی کو خلامیں بھیجا جائے گا۔ پاک سیٹ چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا جائے گا، ہائی پاور ملٹی مشن سیٹلائٹ جدید کمیونیکیشن سروسز فراہم کرے گا اور دوردرازعلاقوں میں ہائی اسپیڈ کنیکٹوٹی اوربراڈبینڈ سروس میں معاونت کرے گا۔
پاک سیٹ ایم ایم ون پاکستان بھر میں ٹی وی براڈکاسٹنگ، سیلولر فون سروس، اور براڈ بینڈ سروس کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا اور یہ اس سال اگست میں اپنی سروس فراہم کرنا شروع کر دے گا۔ یہ سیٹلائٹ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے دن رات کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
سیٹلائٹ خراب ترین موسمی حالات میں بھی مستحکم کنیکٹوٹی فراہم کرے گا، اس سیٹلائٹ کی لائف 15 سال ہو گی۔
یاد رہے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چینی مشن چانگ ای 6 کیساتھ 3 مئی کو چاند پرروانہ ہواتھا، یہ تاریخی لمحہ پاکستان کے وقت کے مطابق 3 مئی کی دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

15 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

عمران خان نے شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدبس مالکان نے کرایوں میں بھی ا ضافہ کردیا
- 7 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2025 میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑی کی درآمد مشکل
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل

ایلون مسک کی ملک بدری؟ ٹرمپ کی دوستی دشمنی میں بدل گئی
- 3 گھنٹے قبل

ترکیے میں گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور ایڈیٹرز گرفتار، صدر اردوان کا سخت مؤقف
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے متوقع ملاقات، غزہ اور ایران کی صورتحال پر بات چیت ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے: صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم بجلی ریلیف پیکیج اچانک ختم، صارفین کو جھٹکا
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ایرانی سفارتخانے آمد، آیت اللہ خامنہ ای کیلئے نیک خواہشات اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی
- 3 گھنٹے قبل

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 8 گھنٹے قبل