تاہم طیارے کو ڈبلن ایئرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا گیا


دوحہ سے آئرلینڈ جانے والی قطر ایئرویز کی فلائٹ میں شدید جھٹکوں اور ہچکولوں کی وجہ سے 12 افراد زخمی ہو گئے تاہم طیارے کو باحفاظت ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا جب ایک ہفتہ قبل ہی لندن سے آنے والی سنگاپور ایئر لائنز کی فلائٹ میں شدید جھٹکوں کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے اور پرواز کا رخ بنکاک کی جانب موڑ دیا گیا۔
آج پیش آنے والے حادثے کے حوالے سے ڈبلن ایئرپورٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ سے گزرتے ہوئے قطر ایئرویز کی فلائٹ کیو آر۔017 میں شدید جھٹکے آئے جس سے چھ مسافر اور عملے کے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
فلائٹ لینڈ ہونے کے بعد زیئرا کرافٹ کا ایمرجنسی سروسز نے معائنہ کیا جبکہ ڈبلن ایئرپورٹ کی ٹیم مسافروں اور عملے کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے۔
گزشتہ منگل کو سنگاپور ایئرلائن پر پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے تھے جبکہ ہوائی جہاز نے بنکاک میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی اور اب بھی کچھ مریضوں کا بنکاک میں علاج جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران پرواز مسافر اکثر اپنے سیلٹ بیلٹ کے حوالے سے انتہائی غیرذمے داری کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں لگانے سے گریز کرتے ہیں جس کی وجہ سے جہاز میں جھٹکے یا ہچکولے آنے کے نتیجے میں ان کے انجری کا شکار ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 17 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 14 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 18 گھنٹے قبل







