28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


ملک کے مختلف حصوں میں کل 28 مئی سے 01 جون تک بالائی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے شدید گرمی کی لہر کم ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ایک کمزور مغربی لہر 28 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے، 28 سے29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی تا یکم جون چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، کوہستان، وزیرستان، شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 مئی کو کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدآباد بھی میں بارشوں کا امکان ہے۔

پشاور ہائیکورٹ: نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- 5 گھنٹے قبل

افغان طالبان کے حملے ناکام، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، 50 دہشتگرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ، 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی کی بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل
الخدمت فاؤنڈیشن اور حدیقہ کیانی کی شراکت سے سیلاب متاثرہ خاندانوں میں ا مدادتقسیم
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ 19 اکتوبر کو لانچ ہوگا
- 2 گھنٹے قبل

لاہور سے مریدکے تک احتجاج: پولیس نے 253 افراد گرفتار کرلیے
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
- 35 منٹ قبل