مارگلہ کی پہاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کےلئے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز کا ریسکیو آپریشن
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کو آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل کیا گیا ہے
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے سید پور ولیج رینج میں آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
پاک آرمی اور سکس ایوی ایشن اسکواڈرن کے ہیلی کاپٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
سی ڈی اے کے 75 سے زائد فائر فائٹرز بھی آگ پر قابو پانےکی کوششوں کا حصہ ہیں، فائر فائٹرز کی مزید ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں، تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے اور آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مارگلہ پہاڑیوں پر لگی آگ جلد بجھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ آگ پر جلد سے جلد قابو یقینی بنایا جائے، یقینی بنایاجائے کہ آگ سےکسی انسانی جان کو نقصان نہ پہنچے۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کو آگ بجھانے کے آپریشن میں شامل کیا گیا ہے.
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہےکہ جس قدر ہوسکے جنگلی حیات کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے۔
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 8 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا
- 7 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 10 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان
- 7 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 10 گھنٹے قبل
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 10 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 12 گھنٹے قبل
اپوزیشن کے تحریری مطالبات کا جواب دینے کیلئے کمیٹی تشکیل
- 7 گھنٹے قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 8 گھنٹے قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے ، حوثی باغیوں کا بھی اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بند کرنے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل