لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا کا وفاق سے ملکر کا م کرنے پر اتفاق
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے نقصانات پر قابو پانے کے حوالے سے حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہونے اور اس کے ثمرات کے حصول تک خیبرپختونخوا کے عوام کو سہولت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے


وفاقی اور خیبرپختونخوا کی حکومتیں بجلی کے شعبے میں نقصانات پر قابو پانے اور بقایاجات کی وصولیوں کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے پر متفق ہو گئی ہیں۔
یہ اعلان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے آج دوپہر اسلام آباد میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے یقین دلایا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بجلی کے نقصانات کم کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریگی ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے اپنے لائحہ عمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کے پی کے کو لوڈشیڈنگ فری کرنا ہے۔ ہم عوا م کو سولر کی طرف لے جائیں گے۔ پاکستان میں بجلی چوری کا مسئلہ بہت سنگین ہے۔ اس پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا اعادہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں لاء اینڈ آرڈر کی بحالی میں وفاق بھی ذمہ دار ہے۔ صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا آج ملک کے لیے ایک خوش آئند دن ہے۔ وفاق اور خیبر کے مل بیٹھنے سے سیاستدانوں پر تنقید کرنے والوں کو مایوسی ہوگی۔ کے پی کے حکومت اور وزارت توانائی کی یہی کوشش ہے کہ صوبے کے لوگوں کے مسائل جلد از جلد حل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری نمائندگان اور کمیونٹی ارکان کے تعاون سے ایک مہم شروع کی جائیگی تاکہ بجلی کے مسائل کے حوالے سے عوام کو آگاہی فراہم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بجلی کے نقصانات پر قابو پانے کے حوالے سے حکمت عملی پر عملدرآمد شروع ہونے اور اس کے ثمرات کے حصول تک خیبرپختونخوا کے عوام کو سہولت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے مختلف حصوں میں شمسی توانائی کیلئے بھی اقدامات کرے گی تاکہ بجلی کے نقصانات پر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے وفاقی حکومت کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ نقصانات، بجلی چوری پر قابو پانے اور بقایاجات کی وصولی کیلئے صوبہ خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں میں ایک ماڈل تشکیل دیا جائے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 10 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 11 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 10 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 10 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 7 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 11 گھنٹے قبل









