۔شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا


وزیراعظم شہبازشریف نے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر کے اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی تعریف کی ہے۔
آج ایک بیان میں انہوں نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے پانچ جوانوں سپاہی تیمور شہید، سپاہی نادر صغیر شہید، سپاہی محمد یاسین شہید، لانس نائیک سید دانش افکار شہید اور نائیک اشفاق بٹ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مرحومین کے لئے درجات کی بلندی اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کارروائی کی۔شہبازشریف نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 12 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 9 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 8 hours ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 hours ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 8 hours ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- a day ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago



