Advertisement

بحرین، مصر، تیونس، یو اے ای کے صدر چین کا دورہ کریں گے ، ترجمان چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ رہنما چین عرب ریاستوں کے تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 28th 2024, 4:57 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بحرین، مصر، تیونس، یو اے ای کے صدر   چین کا دورہ کریں گے ،  ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ: صدر شی جن پنگ کی دعوت پر بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، تیونس کے صدر قیس سعید اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان چین کے سرکاری دورے کریں گے۔ 28 مئی سے 1 جون تک چین میں یہ تمام عالمی شخصیات دورے ہوں گیں ، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے پیر کو اعلان بھی  کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہنما چین عرب ریاستوں کے تعاون فورم کی 10ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

Advertisement