حماس کی شکست کے لئے سب کچھ کریں گے، نیتن یاہو


اسرائیلی وزیرا عظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ پیر کے روز پناہ گزینوں پر رفح میں حملہ افسوسناک حادثہ تھااور اس کی فوجی تحقیقات کرائی جارہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے رفح کے پناہ گزین پر پیر کے روز کیے گئے اسرائیلی فوج کے حملے کو افسوس ناک حادثہ قرار دینے کے باوجود کہا ہے کہ حماس کو ہر صورت شکست دینا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں پر حملہ کیا ، اس حملے میں کم از کم 45 فلسطینی پناہ گزین ہلاک اور 249 زخمی ہو گئے ہیں۔ رفح پچھلے تقریباً آٹھ ماہ سے جاری جنگ کے دوران بے گھر ہونےوالے غزہ کے فلسطینیوں کی اکلوتی پناہ گاہ ثابت ہوا جہاں ایک اندازے کے مطابق 15 لاکھ کے لگ بھگ بے گھروں نے اس عرصے میں پناہ لی۔
اب انہیں ایک بار پھر اسرائیلی فوج کے حملوں ، بمباری اور بے گھر و نقل مکانی کا سامنا ہے۔ وہ اسرائیلی فوج کے دباؤ پرنئی جگہوں پر منتقل ہو رہے ہیں مگر اسرائیلی فوج اس کی پرواہ کیے بغیر انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا کہ اسے انٹیلی جنس اطلاعات تھی کہ اس کیمپ میں دو جنگجو تھے۔ اس وجہ سے اسرائیلی فوج نے سینکڑوں کی تعداد والے اس پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی اور خیموں کو آگ لگ گئی۔

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 33 منٹ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک گھنٹہ قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل






