مسلم لیگ (ن) کی کی جنرل کونسل کا اجلاس آج شاہ 4 بجے ہو گا


مسلم لیگ (ن) کی کی جنرل کونسل کا اجلاس آج شاہ 4 بجے ہو گا۔
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق الیکشن پراسس کا فیصلہ کیا گیا۔
رانا ثناء نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بھی کاغذات جمع کروا سکتے ہیں، اہلیت کا فیصلہ سکروٹنی کمیٹی کرے گی۔ نوازشریف کسی سے روٹھے نہیں ، پارٹی میں متحرک ہیں ، نواز شریف کے بیانات کی جو کمی محسوس ہو رہی ہےوہ آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو محتاط رویہ اختیار کرنا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے بانی پی ٹی آئی کو شیخ مجیب جیسے انجام سے بچائے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کو عوامی پارٹی بنانے والے ہی نوازشریف ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کے بعد نواز شریف ہی تھے جنہوں نے پارٹی کو متحرک کیا۔
ذرائع کے مطابق ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں ممکنہ طور پر نواز شریف کو بلامقابلہ منتخب کیا جائے گا، پارٹی کے 11 ارکان نے اعلیٰ نشست کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 11 مئی کو جنرل کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا لیکن پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 26 سال مکمل ہونے کے جشن کے موقع پر اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 9 گھنٹے قبل
تہران میں یوم پاکستان منایا جائے گا،سفیر مدثرٹیپو
- 4 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف نے ثابت کر دیا کہ ان کی اولین ترجیح ملکی سلامتی نہیں بلکہ بانی ہے،وزیر دفاع
- 3 گھنٹے قبل

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 9 گھنٹے قبل
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
- 9 گھنٹے قبل

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
- 8 گھنٹے قبل

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ،کوئی تحریک ، کوئی شخصیت نہیں، سید عاصم منیر
- 5 گھنٹے قبل

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 9 گھنٹے قبل