لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا ہے، مظاہرین


ملک میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش بھی عروج پر ہے اور مختلف شہروں میں دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا۔
پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے ایم ون موٹروے بلاک کر دی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے حکام کے مذاکرات کے لیے آنے تک سڑک کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام پریشان ہیں، کراچی کے بعض علاقوں میں آدھی رات کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تربت، سبی، نصیر آباد اور جعفرآباد سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشنز پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا، صوبوں کو درپیش مسائل پر بھی بات کی جائے گی۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی
- 14 گھنٹے قبل

مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل
سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کو ریلیف کیمپوں میں سنگین مسائل کا سامنا
- 9 گھنٹے قبل

لاہور: بھارتی دہشت گرد عثمان عرف عبدالرحمٰن کو 20 سال قید کی سزا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز میں مسلسل دوسری فتح، یو اے ای کو 31 رنز سے شکست
- 9 گھنٹے قبل

تین ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارات کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

امریکا کا یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ دورے پر پہنچ گئے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
- 14 گھنٹے قبل

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال، پی ڈی ایم اے کا ریسکیو آپریشن جاری
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا نیا آفیشل بینک اکاؤنٹ: فیفا کی فنڈنگ جلد ملنے کا امکان
- 16 گھنٹے قبل

صدر پاکستان کی جانب سے (این ایف سی) کی تشکیل میں تبدیلی کی منظوری
- 15 گھنٹے قبل

ملتان میں دریائے چناب کے سیلاب نے مویشیوں اور فصلوں کو تباہ کر دیا
- 14 گھنٹے قبل