وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین ہوں گے جبکہ 11 ممبران ریگولر، آرمی چیف‘ وزرائے اعلیٰ ،نیشنل کو آ رڈی نیٹر کو آپٹ ممبرہونگے


وزیر اعظم شہباز شریف نےخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کابینہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین ہوں گے جبکہ 11 ممبران ریگولر، آرمی چیف‘ وزرائے اعلیٰ ،نیشنل کو آ رڈی نیٹر کو آپٹ ممبرہونگے۔ کمیٹی رولز آف بزنس 1973 کے رول17دو کے تحت تشکیل دی گئی ۔ کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی ارکان میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال، وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، وزیر قومی غذائی تحفظ، وفاقی وزیر برائے پاور، وفاقی وزیر آبی وسائل، وزیر قانون و انصاف، وزیر بورڈ آف انویسٹمنٹ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر برائے پیٹرولیم شامل ہیں۔
ایس آئی ایف سی کابینہ کمیٹی ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے فیصلے کرے گی، ایس آئی ایف سی کی سفارشات کابینہ کمیٹی میں پیش کی جائیں گی اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل



