گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش بھی عروج پر ہے اور مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا


وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف جاری کاررائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔
ملک میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی بندش بھی عروج پر ہے اور مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک جا پہنچا۔
پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا جس میں مظاہرین نے ایم ون موٹروے بلاک کر دی جس سے سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین نے حکام کے مذاکرات کے لیے آنے تک سڑک کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ ناقابل برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے چھوٹے اور بڑے شہروں میں بجلی کی طویل بندش سے عوام پریشان ہیں، کراچی کے بعض علاقوں میں آدھی رات کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
جبکہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے بڑھا کر دس گھنٹے کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں تربت، سبی، نصیر آباد اور جعفرآباد سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 4 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 5 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 31 minutes ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago





