جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا سولر سسٹم کےحوالے سے عوام کو بڑا ریلیف

تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کا سولر سسٹم کےحوالے سے عوام کو بڑا ریلیف
حکومت کا سولر سسٹم کےحوالے سے عوام کو بڑا ریلیف

پنجاب میں مستحق افراد کے لئے حکومت پنجاب نے مفت سولر سسٹم فراہم کرنے کے حوالے سے طریقہ کار طے کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 100 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے 50 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائےگا۔ تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعے صارفین رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

سولرسسٹم اور انسٹالیشن کا 100فیصد خرچہ پنجاب حکومت برداشت کریگی، منصوبے پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی، بجلی چوری، میٹر ٹیمپرننگ ریکارڈ یا کسی بھی دوسری اسکیم سے مستفید گھرانے اہل نہیں ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق اہل صارفین بل ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے، سو یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کو مہیا کیا جائے گا۔

این ٹی سی تصدیق کے بعد اہل صارفین کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کو بھی فراہم کرے گا، پی آئی ٹی بی سے جاری حتمی لسٹیں ضلعی انتظامیہ کو بھیجی جائیں گی۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبے پر عملدرآمد کےلیے محکمہ توانائی کو پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام کی منظوری بھی مل گئی، منصوبے کو نئے مالی سال کا حصہ بنا کر یکم جولائی سے عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے صرف 7 ہزار روپے کے عوض پورا سولر سسٹم عوام کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں دو لاکھ گھرانوں کو صرف 7 ہزار روپے میں پورا سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا، کراچی کے 50 ہزار گھرانے بھی شامل ہیں۔ عالمی بینک کے اشتراک سے مجوزہ فراہم کردہ سولر سسٹم سے ایک پنکھا اور 3 ایل ای ڈی بلب جلائے جاسکیں گے۔

ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی کے مطابق ہر صوبے کے ہر ضلع میں 6 ہزار 656 سولر سسٹم دیئے جائیں گے، منصوبے کا آغاز رواں سال اکتوبر سے متوقع ہے۔ سسٹم میں سولر پینلز، چارج کنٹرولر اور بیٹری بھی شامل ہے، جیسے ہی خریداری ہوجائے گی تو اکتوبر میں تقسیم شروع ہوجائے گی۔

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی کا مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جمعہ کو جدید ڈیجیٹل معیشتوں کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کو انقلابی انداز میں اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اے آئی نیشنل پلان کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جسے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ان کی معلومات کے لیے شیئر کرنے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ اس پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی رائے لی جائے۔


احسن اقبال نے صحت، تعلیم اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اے آئی کی متنوع ایپلی کیشنز پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین اس شعبے میں انسانی وسائل کی ترقی میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll