غیر شرعی نکاح کیسں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج ب بھی نہ سنایا جا سکا
جج نے اپیلیں کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو مراسلہ لکھ دیا


اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر محفوظ فیصلہ آج ب بھی نہ سنایا جا سکا،
سماعت کے دوران بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کیے جانے کے بعد جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کو مراسلہ لکھ دیا کہ اپیلوں کو دیگرکسی دوسری عدالت میں منتقل کردیا جائے اور سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنائے بغیر ہی چلے گئے۔
قبل ازیں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہسرکاری وکیل رضوان عباسی آئے ہیں یا نہیں ؟ جس پر معاون وکیل نے بتایا کہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں ہیں، تھوڑا وقت دے دیں۔
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دیے کہ 9 بجے کا وقت دیا تھا، رضوان عباسی کو آنا چاہیے تھا، جس پر معاون وکیل کا کہنا تھا رضوان عباسی دلائل دینا چاہتے ہیں لیکن انہیں سپریم کورٹ جانا پڑگیا۔
عدالت نے پوچھا رضوان عباسی کب تک آئیں گے؟ اور پھر جج نے انہیں ساڑھے 10 بجے تک پیش ہونے کی ہدایت کی، رضوان عباسی مقررہ وقت پر بھی عدالت نہ پہنچے تو سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا رضوان عباسی سے مشاورت کرکے بتا دیں آپ چاہتےکیا ہیں۔
خاورمانیکا کے معاون وکیل نے سیشن جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہمارا کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کر دیں، جس پر جج نے ریمارکس دیے عدم اعتماد کی درخواست پہلے بھی خارج ہو چکی ہے، جو بتانا ہے اپنے وکیل کو بتا دیں۔
خاورمانیکا نے سیشن جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں آپ سے اس کیس کا فیصلہ نہیں کروانا چاہتا، جس پر جج نے استفسار کیا اس کی وجہ کیا ہے؟ بار بار عدم اعتماد کیاجارہاہے، کچھ ٹھوس وجہ ہے تو بتائیں، کسی نہ کسی جج نے تو فیصلہ کرنا ہے نا کیس کا۔
کمرہ عدالت میں شور ہونے پر جج شاہ رخ ارجمند کیس کا فیصلہ سنائے بغیر اٹھ کر چیمبر میں چلے گئے۔
بعد ازاں سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے رجسٹرار اسلام باد ہائیکورٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر تھیں، خاورمانیکا نے مجھ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی ہے۔
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ عدم اعتماد کی درخواست اس سے قبل خارج کی جا چکی، دوبارہ عدم اعتماد پرفیصلہ سنانا درست نہ ہوگا اس لیے اپیلوں کو دیگرکسی عدالت میں ٹرانسفرکرنے کی درخواست ہے۔
جج شاہ رخ ارجمند نے مزید کہا کہ خاورمانیکا اوروکلا نے ہمیشہ سماعت میں خلل ڈالنےکی کوشش کی۔

امریکی سینیٹ نے بگ بیوٹی فل بل کی منظوری دیدی
- 7 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھوکا دورہ امریکا، اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں
- 4 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی سے تعاون معطلی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جسٹس منصور علی شاہ کا ججز کی سنیارٹی کے تعین کے معاملے پر تحفظات کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے عوامی مقامات پر خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد
- 6 گھنٹے قبل

نیپرا کا یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری،65 دکانیں، ہوٹل اور پارک مسمار
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ،پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
- 15 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کردیں
- 40 منٹ قبل

بھارت میں مذہبی آزادی پر ایک اور وار، لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل